17 اگست 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران نےایک اعلامیہ جاری کرکے سلامتی کونسل سےمطالبہ کیاہے کہ وہ ماضی کی غلطیوں کی تلافی کےلئےفوری اقدام کرے۔

فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل نےآج سلامتی کونسل کی قراردادانیس سوانتیس کاجواب دیتےہوئےایک بیان جاری کیااوراس میں ایران کےایٹمی معاملےمیں سلامتی کونسل کی مداخلت کوغیرقانونی ، غیرمعتبر ، سلامتی کونسل کےمنشورکی انتالیسیویں شق کےمنافی اورایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کےآئین کےپوری طری برخلاق قراردیا۔اس اعلامیےمیں آیاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران نےواضح طورپراعلان کیاہےکہ وہ ملت ایران کےجائزاورقانونی مفادات کےخلاف ہرقسم کےاقدام کا قانونی جواب دےگا۔اسلامی جمہوریہ ایران کےاس بیان میں تہران اعلامیےپر ایک بارپھرتاکیدگئی ہےاور اسےامن ، انصاف اورفلاح کے لئےمزید تعاون اورزیادہ خواہی کامقابلہ کرنےکےلئے،خودمختارحکومتوں کےدرمیان اتحاد ویکجہتی پیداکرنےکےلئےمناسب بنیاد قراردیاگیاہے۔ بڑی طاقتیں یکطرفہ رویےسےاجتناب کریں.

....

/110